Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب گھر پر مکڈونلڈز بنائیں، مکڈونلڈز نے اپنی خفیہ ترکیب سب کو بتادی

لندن: کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے مشہور ترین فاسٹ فوڈ چین مکڈونلڈز کی برانچز بند ہو چکی ہیں جس پر مکدونلڈز نے...
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2020 06:46am

لندن: کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے مشہور ترین فاسٹ فوڈ چین مکڈونلڈز کی برانچز بند ہو چکی ہیں جس پر مکدونلڈز نے ایسا کام کر دیا ہے کہ اپنے کھانے پسند کرنے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔

ریسیپیز کسی بھی ہوٹل یا ریستوران کا راز ہوتی ہیں، لیکن مکڈونلڈز کی طرف سے اپنی تراکیب ہی لوگوں کو بتا دی ہیں، مکڈونلڈز نے اپنے گاہکوں کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ وہ لاک ڈاﺅن کے دنوں میں گھر میں ہی مکڈونلڈز بنا کر اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ڈیلی میل کے مطابق مکڈونلڈز کی طرف سے "ساسیج اینڈ ایگ مک مفین" کی تراکیب لوگوں کو بتائی ہیں اور دنیا بھر میں لوگ ٹک ٹاک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر یہ تراکیب شیئر کر رہے ہیں۔

اس ترکیب میں آپ کو ایک انگلش مفین،  75 گرام ساسیج میٹ، 2انڈے، امریکن پنیر کا ایک ٹکڑا اور ایک آلو درکار ہوگا۔

سب سے پہلے انگلش مفین کو تب تک ٹوسٹ کریں جب تک اس کی رنگت گولڈن براﺅن نہ ہو جائے۔ پھر سیزن ساسیج میٹ میں ایک ایک چٹکی نمک اور مرچ شامل کرکے اس کی بالز بناکر اسے پھیلائیں اور پیٹی شیپ  (Patty shape) دے دیں۔

اب انہیں پہلے سے گرم کی گئی گرل پر 6 سے7 منٹ تک دونوں طرف سے پکائیں۔

اب فرائنگ پین کے پیندے میں ہلکا سا زیتون کا تیل لگا کر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ پیندہ ڈھک جائے اور اس پانی کو جوش دلائیں۔

اب انڈے توڑ کر اس میں ڈالیں اور ڈھکن دے کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔

اب اپنا مک مفین اسمبل کریں اور پیٹی اور انڈوں کو پنیر کے ٹکڑے کے اوپر رکھیں۔

مکڈونلڈز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ گھر پر بنانے سے یہ اتنا ہی مزیدار ہو گا جتنا آپ مکڈونلڈز میں کھاتے ہیں لیکن لاک ڈاﺅن کے دنوں میں اپنی ذائقے کی بھوک کو مطمئن کرنے کے لیے یہ بہترین طریقہ ہے۔"